سپر ہائی وے مویشی منڈی خریداروں کیلئے کھول دی گئی
کراچی (وقائع نگار)کراچی سپرہائی وے پر قائم ہونے والی ایشیا کی سب سے بڑی قربانی کیجانوروں کی مویشی منڈی ملک بھر سے آنے والے تمام بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے کھول دی گئی،کوئٹہ، سرگودھا، سبی،رحیم یارخان،شیخوپورہ، نوشہروفیروز اور کراچی سے فروخت کے لئے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیز ہو گیا جبکہ انتظامیہ آفس اور میڈیا سیل دو روز بعد فنکشنل کردیا جائے گا،بیوپاریوں کے لئے اسٹالوں کی بکنگ بھی بیوپاریوں نے رابطہ کرلیے جلد ہی بینک چالان کیذریعے انہیں۔مطلوبہ پلاٹ الاٹ کردئییجائیں گے،ٹرکوں میں لدے قربانی کے جانوروں کی مارشیلنگ ایریاسیداخلہ ہوگا ،ترجمان کے مطابق مویشی منڈی میں اس وقت سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، سرگودھا، رحیم یارخان، لاڑکانہ اور کراچی سے اب تک 200 سے زائد قربانی کے جانور مویشی منڈی لائے جا چکے ہیں