صوبائی حکومت مزارات کھولنے کا فوری اعلان کرے‘ عاطف حنیف بلو
کراچی( وقائع نگار) تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف حاجی حنیف بلو نے وزیر اعلٰی سندھ، صوبائی وزرائ سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طوربپر صوبے بھر میں مزارات کو کھولنے کا اعلان کیا جائے اور زائرین کو ایس او پیز کے تحت ان مزارات مقدسہ پر حاضری دینے کی اجازت دی جائے۔وہ علماء کرام اور تحریک کے عہدیداروں محمد حسین لاکھانی، عبدالقادر نورانی، محمد علی قریشی، علامہ نور الاسلام فیضی، نبیل قادری، محمد علی و دیگر سے ملاقات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔