علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی کی والدہ سپر خاک،سوئم آج ہوگا
کراچی (نیوزرپورٹر)جما عت اہلسنّت سپریم کونسل کے رکن ، نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے امام و خطیب علامہ محمد اکرام المصطفیٰ اعظمیکی والدہ کا انتقال ہوگیا،نماز جنازہ کلفٹن میں ادا کر دی گئی جنازہ میں ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی،مفتی سہیل رضا امجدی، مولانا عرفان ضیائی ،علامہ انعام المصطفیٰ ،علامہ عطا ء المصطفیٰ ،مولانا انتصار المصطفیٰ ،سید رفیق شاہ،عبد اللہ میمن،عبدالرزاق سانگانی، ریحان امجد نعمانی،مفتی مبارک عباسی‘ مولانا انیس برکاتی،شوکت قادری،سراج امجدی،ارقم مصطفی کے علاوہ علماء مشائخ اور دینی سماجی شخصیات سمیت عزیزو اقارب بڑی تعداد میں شریک تھے، تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوئی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے سوئم و قرآن خوانی بروز جمعہ بعد عصر نماز تا مغرب جامع مسجد و دارالعلوم نوریہ رضویہ کہکشاںکلفٹن ہوگا ۔دریں اثناعلامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی کی والدہ ،علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کی ہمشیرہ اورسید دولت علی شاہ کے انتقال پر امیر جماعت اہلسنّت امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی،ڈاکٹر عبد الوہاب قادری،علامہ اکرم سعیدی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ نسیم صدیقی،علامہ سید عبد القادر شیرازی،مفتی محمد میاں برکاتی،سید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری،مفتی عبد الحق سیفی، علامہ کامران رضوی،مولانا شوکت سیالوی،مولانا الطاف قادری، عبد اللہ میمن،شفیع رانا قادری،مفتی عتیق قادری،مولانا جمیل امینی،مولانا فخر الحسن نے مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بخشش و مغفرت ،بلندیٔ درجات کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔