بقائی میڈیکل یونیورسٹی ، فاطمہ ہسپتال میں امراض جلد او پی ڈی میں جدید سہولیات کا افتتاح
کراچی (نیوزرپورٹر) بقائی میڈیکل یونیورسٹی ، فاطمہ ہسپتال میں امراض جلد او پی ڈی وارڈ اور کنسلٹیشن کلینک کے جدید سہولتوں سے آراستہ وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر شعیب بقائی نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کا دارومدار ٹیم ورک سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کی طرح امراض جلد، ناخن اور بالوں کے او پی ڈی وارڈ اور کنسلٹیشن کلینک بھی جلد ترقی کی ان حدوں کو چھولے گا جو یونیورسٹی کے دیگر اداروں کی شناخت ہیں۔ انہوں نے وارڈ میں جدید مشینوں کی موجودگی اور بہتر کارکردگی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم ادارے کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں اور یقینا آپ سب کی مشترکہ کاوشوں سے ہم مزید کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔