چین نے شِن ژو12 ۔انسان بردار خلائی جہاز لانچ کرنے کی تیاری کرلی ہے
جیو چھوآن (شِنہوا)چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے کہا ہے کہ شن ژو12 ۔انسان بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ 2 ۔ایف کیریئر راکٹ کے ملاپ کو لانچنگ ایریا میں منتقل کردیا گیا ہے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ روانگی کے مقام پر موجود سہولیات اورسازوسامان اچھی حالت میں ہیں ، اورطے شدہ منصوبہ کے مطابق لانچ سے قبل کارکردگی کی مختلف جانچ پڑتال اور مشترکہ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔