دھوکہ دہی سے گاڑی ہتھیا لی گئی ، 16 کروڑ88 لاکھ کے چیک ڈس آنر
اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے)دھوکہ دہی سے گاڑی ہتھیا لی گئی جبکہ 16 کروڑ88 لاکھ روپے سے زیادہ مالیتی چیک ڈس آنر ہوگئے تھانہ کورال کو احتشام الحق نے بتایا کہ غوری وی آئی پی میں اسد ظفیرنے گاڑی نمبر ANY-793کرایہ پرلی جومجھے اب گاڑی واپس نہیں کر رہا نہ ہی کرایہ دیا ہے تھانہ رمنا کو بشریٰ نے بتایا کہ جی الیون میں رشید احمد نے ایک لاکھ 30ہزار روپے کاچیک دیا جو ڈس آنر ہو گیاتھانہ ترنول کو عامر شہزاد نے بتایا کہ ترنول میں عاقب عمران پٹرول پمپ پر کیشئر تھا جس نے 2لاکھ 50ہزار روپے خورد برد کرلئے، تھانہ کوہسار کو کوثر علی نے بتایا کہ بلیو ایریا میں محمد ارشاد نے 12لاکھ روپے بطور قرض لئے رقم واپسی کیلئے چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا تھانہ ترنول کو عبدالرحمان نے بتایا کہ ذوالفقار علی کے ساتھ کارروباری لین دین تھا جس نے 25لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا تھانہ شالیمار کوتیمور شاہانی نے بتایا کہ ایف الیون میںعثمان رحمان نے 50لاکھ روپے کا چیک دیا جوبینک سے ڈس آنر ہو گیا تھانہ رمنا کو محمد عاشق نے بتایا کہ جی الیون میں محمد ابرار نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 88لاکھ روپے کا چیک دیا جوبینک نے ڈس آنرکردیاتھانہ لوہی بھیر کو ناصر نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی میں نصیب الحق نے 15کروڑ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔