دودھ فروشوں کیخلاف کاروائی کے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ، کمشنر کراچی آفس
کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمت میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران کمشنر کراچی آفس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پرائس کنٹرول سے متعلق 2006 کے ایکٹ میں دی گئی سزائیں ناکافی ہیں ،منافع خوروں کے خلاف کاروائی کے کوئی خاطر خواہ نتائج نہیں ملے رمنافع خوروں کے خلاف پرائس کنٹرول قانون کے تحت کاروائیاں کی گئی ہیں ،1977 کے قانون پر عمل درآمد سے سندھ ہائی کورٹ نے روک رکھا ہے ،پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دئیے جائیں ،پرائس کنٹرول قانون کے تحت بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نہیں ہیں جس کی وجہ سے انتظامی رٹ کمزرو ہوئی ہے ،دودھ کی قیمت کے تعین کے لئے 22 جون کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر دودھ کی قیمت کا تعین کیا جائے ،دودھ کی قیمت کے تعین کے لئے ملک منڈی بنادی جائے جہاں روزانہ کی بنیاد پر بولی کے ذریعے قیمت کا تعین ہو۔