اشاعت دین، ختم نبوت کیلئے مولانا حسین علی توحیدی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) مولانا پیر قاری حسین علی توحیدی کی اشاعت دین، ختم نبوت،عظمت صحابہ واہلبیت کے حوالے سے گراں قدر خدمات قابل تقلید ہیں ، خانقاہ حسینیہ شریف آکر معلوم ہوا کہ کہ مرحوم کا فیضان جاری وساری ہے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس کے مسئول مولانا ظہور احمد علوی نے بانی مرکزی جامع مسجد مکی سیکٹر 2 خیابان سرسید میں مولانا پیر حسین علی توحیدی کی یاد میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی صدارت مرحوم کے صاحبزادے جانشین اور خطیب مکی مسجد و سجادہ نشین خانقاہ حسینیہ شریف پیر ثناء اللہ حسینی نے کی اس موقع پر دیگر جید علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔مولانا نذیر فاروقی نے کہا کہ میرا پیر حسین علی توحیدی کیساتھ1975میں روحانی و علمی تعلق قائم ہواتعلق قائم ہوا، مولانا عبدالغفار توحیدی نے کہا کہ مرحوم نے جس مشن کا آغاز کیا تھا اس کی شمع آج بھی روشن ہے ان کے مشن کی ذمہ داری مرحوم کے بڑے صاحبزادے پیر ثناء اللہ حسینی، صاحبزاہ سمیع اللہ حسینی، صاحبزادہ قاری عطاء المحسن الحسینی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیںاللہ پاک انہیں استقامت نصیب فرمائے،پیر ثناء اللہ حسینی نے کہا کہ ہم والد مرحوم کا مشن آگے بڑھانے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور اس کیلئے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ختم نبوت ، عظمت و ناموس صحابہ کیلئے ہر قربانی دینگے،تقریب سے پیر صاحبزادہ اسداللہ فاروق، مولانا حافظ شعیب الرحمان، مولانا ضیاء الرحمان فاروقی، مولانا طاہر محمود عباسی،مولانا عبدالرشید منصور، بابو عمران قریشی ،مولانا صدیق ندیم، مولانا محمد علی قریشی، مولانا غلام رسول، مولانا صفدر محمود عباسی، عباسی،مولانا قاسم توحیدی،مولانا شاہد نحمود عباسی،مفتی عبداللہ،مولانا شاکر سمیع،مولانا عطاء اللہ فاروقی،مولانا قاری قاری اخلاق مدنی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔خانقاہ حسینیہ شریف میں مرکزی تقریب کے علاوہ ہری پور، ایبٹ آباد،واہ کینٹ،حسن ابدال،کہوٹہ، لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع اور میں بھی مریدین اور شاگردوں نے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیادیگر اضلاع کے علماء نے مرکزی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔