فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز کے پہلے بیچ کی اسکائوٹ لیڈر ٹریننگ کورس میں شرکت
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ڈائریکٹوریٹ اور پاکستان بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے اگلے مرحلے کے تحت فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز کے پہلے بیچ نے ایک ہفتہ طویل اسکائوٹ لیڈر ٹریننگ کورس میں شرکت کی۔ جو اسکائوٹس گلوبل ولیج، قومی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ تربیتی کورس میں بنیادی مہارت، نوٹس، یوتھ پروگرام کی فراہمی کے اوزار، کیمپ مینجمنٹ، فرسٹ ایڈ، کیمپ فائر اور سکائوٹ یونٹ کی تشکیل پر توجہ دی گئی۔ ڈائریکٹر سکولز ایف جی ای آئی نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی، اور کورس کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو ڈی جی ایف جی ای آئی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے تربیتی کورس کے انعقاد پر پاکستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے دائریکٹر ریسورس ڈویلپمنٹ لیاقت علی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں فیڈڑل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ڈائریکٹوریٹ ان تربیتی کورسز کو صوبائی سطح پر بڑھایا جائے گا اور اپنے تمام اداروں میں اسکائوٹس یونٹ تشکیل دیئے جائیں گے تاکہ ایف جی ای آئی سسٹم کے نوجوان طلبہ میں صحت مند بیرونی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔