2424.466 کلو گرام منشیات برآمد خاتون سمیت 29 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اینٹی نارکوٹکس فورس نے 19مختلف کارروائیوں میں 67.905 ملین امریکی ڈالرمالیت کی 2424.466 کلو گرام منشیات برآمد کرکے ایک عورت سمیت 29 ملزمان کو حراست میں لے لیاجبکہ ملزمان کے زیر استعمال 13گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں ۔برآمد شدہ منشیات میں 18.116 کلو گرام ہیروئن، 852.15کلو گرام چرس اور 1554.2کلو گرام افیون شامل ہیں