ایئرپورٹ پارکنگ، کار سے اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آبادانٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ایئرپورٹ کی کارپارکنگ میں آنے والے شہری کی کار سے اسلحہ برآمد کرلیا تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے9mm پستول، دوعدد میگزین اور 36 لائیو راؤندبرآمد ہوگئے جبکہ کار سوار کے پاس اسلحہ کا لائسنس بھی موجود نہیں تھااے ایس ایف نے مزید کارروائی کیلئے گاڑی اور اس میں سوار شخص کو ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کردیا۔