’’جنرل ضیاء الحق شخصیت اور کارنامے‘‘ کتاب کا چھٹا ایڈیشن شائع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شہید اسلام و شہید پاکستان سابق صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق کی شخصیت اور سنہری کارناموں پر مشتمل ضیاء الاسلام انصاری کی کتاب ’’جنرل محمد ضیاء الحق شخصٰت اور کارنامے‘‘ کا چھا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ اس کتاب میں جنرل صاحب کی گیارہ سالوں کی ترقی، کارنارمے اور اسلام کی لازوال خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان کے جانشین محمد اعجاز الحق اور مجیب الرحمن شامی کی آراء شامل ہیں۔ اس کتاب میں مرد مجاہد، قاتل کون، ضیاء الحق کا افغانستان، جہاد افغانستان کی یادگار، اسلامی قوانین، سفیر بے مثال، ضیاء الحق کے ماہ و سال، چشمہ فیض مشاہدہ حق، تاریخ ساز شادر اور نایاب تصاویر، ضیا انصاری کا تاریخ ساز انٹرویو شامل ہے۔ علامہ عبدالستار عاصم (چیئرمین قلم فاؤنڈیشن) نے کہا ہے یہ کتاب جنرل صاحب کے چاہنے والوں اور ان سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک نادر اور نایاب تحفہ ہے۔