سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کل فیصل آباد کا دورہ کریں گے
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کل بروز ہفتہ ساڑھے 12بجے فیصل آباد کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے۔پارٹی رہنما چودھری اسلم گل ،حسن مرتضی اور دیگر انکے ساتھ ہونگے۔اس موقع پر وہ پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن ،ڈسٹرکٹ اور سٹی کے عہدیداروں کے علاؤہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ راجہ پرویز اشرف دورے کے دوران چودھری سعید اقبال،چودھری اعجاز اور عنایت علی شاہ سے انکے قریبی عزیزوں کی وفات پر تعزیت کیلئے بھی جائینگے۔