برطانیہ میں اپنے فوجیوں سے خطاب،امریکی صدر کا بیگم کی ڈانٹ کھا کر سلیوٹ
لندن(این این آئی)برطانیہ میں امریکی خاتون اول نے فوجیوں سے خطاب کیاہے اور اس موقع پر اپنے شوہر جو بائیڈن کو فوجیوں سیباتوں میں مشغول دیکھ کر ڈانٹ پلادی اور کہاہے ادھر توجہ دیں،اس پر امریکی صدر بائیڈن کو بیوی کوسیلوٹ مارنا پڑگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے دورہ برطانیہ میں وہاں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، انہیں میں بتا دوں گاجو میں چاہتا ہوں کہ وہ جانیں،عالمی حدت امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔