صوبائی وزیر کا نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ‘3لڑکیوں کے ریپ کیسز پرٍکارروائی کی ہدایات
لاہور(لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے نوائے وقت میں شائع ہونے والی پیر محل اورمختلف شہروں میں تین لڑکیوں کے ریپ کیسز سے متعلق خبر پر فوری ایکشن لے لیا۔انہوں نے پولیس کے متعلقہ اعلی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ معاشرے میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہرصورت ممکن بنائیں۔