مختصر خبریں
لاہور+فیروزوالا (لیڈی رپورٹر+اپنے نامہ نگار سے+نامہ نگار)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس‘ بچی کو تحویل میں لے لیا٭مصطفی آباد میں جھلسنے کے باعث 50سالہ شخص فریاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ٭لاہور ہائیکورٹ نے لاہور جمخانہ کے آڈٹ کیخلاف درخواست پر ایس ای سی پی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے جواب مانگ لیا ٭لاہور ہائیکورٹ نے پٹواریوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر گجرات کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا٭عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر خاتون یاسمین اور ساتھی ملزم ذوالفقار کی فرار ہونے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور خاتون اپنے ساتھی ملزموں کیساتھ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے٭ لاہور ہائیکورٹ نے مرحوم شخص کو بھجوایا جانے والا نوٹس معطل کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریو نیو کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔