یوئیفا یورپین فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا
لندن(آئی این پی)یوئیفا کے زیر اہتمام یورپین فٹ بال چمپئن شپ(آج)جمعہ سے شروع ہو گی،پرتگال کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چمپئن شپ میں 24یورپی ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 6گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں ترکی، اٹلی، ویلز اور سوئٹزرلینڈ، گروپ بی میں ڈنمارک، فن لینڈ، بلجیم اور روس، گروپ سی میں ہالینڈ، یوکرین آسٹریا اور نارتھ مقدونیہ، گروپ ڈی میں انگلینڈ، کروشیا، سکاٹ لینڈ اور جمہوریہ چیک، گروپ ای میں سپین سویڈن، پولینڈ اور سلواکیہ جبکہ گروپ ایف میں ہنگری، پرتگال، جرمنی اور فرانس شامل ہیں۔پرتگال کی ٹیم دفاعی چمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی۔ چمپئن شپ کا افتتاحی میچ 11جون کو اٹلی اور ترکی کے درمیان اولمپک سٹیڈیم، اٹلی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ سٹیج میں ہر ٹیم تین، تین میچ کھیلے گی اور 16ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 11جولائی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔