مرکنٹائل ایکس چینج میں 10.7ارب کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے10.706 ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 10,486 رہی۔سب سے زیادہ سود ے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 3.69ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 3.184 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 1.577 ارب روپے۔ چاندی کے سودوں کی مالیت 697.019 ملین رو پے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 652.731 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 288.168 ملین روپے، کا پر کے سودوں کی مالیت 252.615 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 129.139 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 98.943 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 67.354 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 59.215ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 5لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 3.348 ملین روپے رہی۔