سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں28کروڑ ڈالرز اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کو واپڈا گرین یورو بانڈز کی فروخت کے نتیجے میں 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے جبکہ بیرونی قرضوںکی مد میں مرکزی بینک نے کچھ ادائیگیاںبھی کیں۔گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23کروڑ57 لاکھ 79 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر28کروڑ ڈالرز کے زائد اضافے سے 16 ارب 41کروڑ49 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 7 ارب 16کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔