کراچی پورٹ کی کارکردگی
کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندگاہ پر بحری جہازوں سے 2 لاکھ 14 ہزار967 ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میںایک لاکھ 74 ہزار467 ٹن درآمدی اور40 ہزار 500 ٹن برآمدی سامان شامل ہے،گزشتہ روز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 89 ہزار 407 ٹن،بلک کارگو7ہزار 337 ٹن، پیٹ کوک 3 ہزار156 ٹن، سویا بین کے بیج 9 ہزار 495 ٹن اور مائع آئل65 ہزار 72 ٹن سامان شامل ہے اس کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو34 ہزار925 ٹن، برٹائی لمپس 1 ہزار 500 ٹن، اور ٹیلکم پاؤڈر 4 ہزار 75 ٹن سامان شامل تھا، جبکہ 7 بحری جہاز کی آمد اور7 بحری جہازوں کی روانگی ریکارڈ کی گئی۔