حکومت آئندہ بجٹ میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرے:اشرف بھٹی
لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نے مارکیٹوں اور بازاروںمیں تجاوزات، پارکنگ ،بجلی اور ٹیلیفون کی لٹکتی تاروں کے مسائل کوبھی '' خدمت آپ کی دہلیز پر '' مہم میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیرینہ مسائل کی وجہ سے تاجر طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ،حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز مختص کرے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پارکنگ ،تجاوزات ،بجلی اور ٹیلیفون کی لٹکتی تاروں کے مسائل اب گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ تاجرحکومت کو سالانہ اربوں روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن ان کے مسائل جوں کے توں ہے۔ مطالبہ ہے کہ ان مسائل کو '' خدمت آپ کی دہلیز پر '' پروگرام میں شامل کیا جائے۔