ایس این جی پی ایل کو صنعت دوست ادارے میں بدل دیں گے:ایم ڈی این جی پی ایل
لاہور(کامرس رپورٹر) ایم ڈی این جی پی ایل سید علی جاوید ہمدانی نے کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل کو صنعت دوست آرگنائزیشن میں بدل دیں گے ۔انہوں نے اس امر کا اظہار سنٹرل چیئرمین اپٹما عادل بشیر کی سربراہی میں وفد نے سے ملاقات میں کیا ہے اس موقع پر ۔ چیئرمین اپٹما نے انڈسٹری کے مسائل سے ایم ڈی ایس این جی پی ایل کو آگاہ کیا۔ ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے اپٹما ممبروں کی شکایات کے ازالے کے لئے ایس او پیز تیار کرنے کی یقین دہانی۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کو صنعت دوست آرگنائزیشن میں بدل دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس اور جی آئی ڈی سی بلوں کے مسائل حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں اپٹما ایگزیکٹو ڈائریکٹر رضا باقر اور سی ایف او ایس این جی پی ایل فیصل اقبال دونوں جانب سے فوکل پرسن ہوں گے انڈسٹری مسائل کے حل کے لئے ایم دی ایس این جی پی ایل نے اپٹما قیادت کو ایس این جی پی ایل کی کاروباری سرگرمیوں میں پارٹنر بننے کی پیشکش کی جس پر چیئرمین اپٹما پنجاب نے نا کا شکریہ ادا کیا۔