وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معیشت کیلئے اقتصادی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کو بجٹ2019-20 کے حوالے سے مبارکباد دی گئی، وزراء نے اپنی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ کابینہ نے فنانس بل اور بجٹ 2019-20ء کی باقاعدہ طورپر توثیق کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں کابینہ کا بجٹ کے حوالے سے اجلاس پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر 2میں ہوا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے فنانس بل کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قا نونی پیچیدگی کے پیش نظر بجٹ 2019-20 وزیر مملکت خزانہ اقتصادی امور حماد اظہر پیش کریں گے . قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ کی طرف سے بجٹ تقریر کی صورت میں انہیں چھ ماہ میں رکن پارلیمنٹ بنانا لازمی ہے۔ اس قانونی پیچیدگی پر وزیر مملکت نے بجٹ پیش کیا۔ وزیراعظم نے اس کی منظوری دی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024