سمندری طوفان سائیکلون وایو کراچی کے جنوب مشرق سے 1150کلومیٹر دور ہے، طوفان کے 13 جون تک بھارتی ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان وایوکے باعث اندرون سندھ تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ طوفان سے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت میں گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت کم ہونے کا امکان ہے جب کہ طوفان کا رخ شمال کی جانب رہا تو سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدین، ٹھٹھہ اور دیگر ساحلی پٹی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، سائیکلون وایو کراچی کے جنوب مشرق سے 1150کلومیٹر دور ہے، طوفان کے 13جون تک بھارتی ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اپنے ساتھ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں لائے گا جس سے ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی اور رن آف کچھ میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 50 کلو میٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری طوفان کے قریب آنے پر کراچی میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے پر گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جب کہ شہر میں بارش کا امکان نہیں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38