رومانوی اداکار سنتوش کمار کو دنیا چھوڑے 37برس بیت گئے
لاہور(کلچر ل رپورٹر ) پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے رومانوی اداکارسنتوش کمار کو دنیا چھوڑے 37 برس بیت گئے۔ سنتوش کمار نے 80 سے زائد فلموں میں بطور ہیرو کام کیا، بہترین اداکاری کی باعث انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ موسی رضا المعروف سنتوش کمار نے قیامِ پاکستان سے قبل پہلی فلم اہِنسہ میں کام کیا۔ پاکستان بننے کے بعد وہ لاہور آگئے اور 1950 میں پہلی پنجابی فلم بیلی میں جلوہ گر ہوئے۔انہوں نے 1950 میں ہی پاکستان کی پہلی اردو سلور جوبلی فلم دو آنسو میں ہیرو کا تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ سنتوش کمار نے 80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے انمٹ نقوش مرتب کیے۔