این آر او ماضی میں ٹھیک تھا نہ اب ہوگا:ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی(سٹی نیوز)پنجابی قومی تحریک کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں ہفتہ وارانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی کابینہ ، مرکزی کونسل کے علاوہ چیئرمین چوہدری ارشد،پروفیسررانا سعید طور،چئیرپرسن سیدہ ذہین نقوی اورچوہدری اشرف نے شرکت کی قائد نے کہا کہ این۔آر۔او کو موجودہ حکومت سمیت ہر لیڈر نے کالا قانون کا نام دیا ہے سپریم کورٹ نے قانون اور آئین کے تحت فیصلہ دے دیا تھا یہ فیصلہ کسی کے خلاف نہیں تھا ان چوروں اور لٹیروں کے خلاف تھا جنہوں نے اس کالا قانون سے نہ صرف فائدہ اٹھایا بلکہ ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملکوں کے بینکوں میں جمع کرادیں اور وہاں جائدادیں بنائیں پوری قوم کی نظریں کردہ فیصلوں پر فوری عمل ہو جانے کی منتظر ہیں اب اگر وفاقی حکومت نے لیت و لالی کا حربہ استعمال کیا تو اب گیند وطن دوست جماعتوں کی کورٹ میں ہے عدلیہ نے جو کرنا تھا کردیا عمل کرانا سیاست دانوں اور قوم کا کام ہے ۔