پیر کو قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن پہلے روز ہی ہنگامہ کی نذر ہو گیا ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ہنگامہ آرائی قومی اسمبلی کے اجلاس کا ’’مقدر‘‘ بن گئی ہے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی وجہ سے ماحول خاصا کشیدہ ہو گیا جس کے اجلاس کی کارروائی پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ شہباز شریف دو ما ہ سے زائد عرصہ کے بعد پارلیمنٹ میں رونق افروز ہوئے ہیں۔ انہوں نے دھواں دھار تقریر کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ’’ہمیں بتایا جائے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری سے قبل سپیکر سے اجازت لی گئی‘‘ اس دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوان میں آئے اور بولنے کی اجازت مانگی مگر ان سے پہلے وزیرریلوے شیخ رشید کو تقریر کا موقع دے دیا گیا،جس پر پیپلز پارٹی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38