ڈاکٹر قدیر کو رہا کرو
مکرمی! آپکے اخبار کی وساطت سے یہ بات صاحبانِ اقتدار اور عوام تک پہنچانا چاہتا ہوں کہ اس وقت پاکستان میں پائے جانیوالے تمام افراد خواہ اُنکا کسی سیاسی یا دینی پارٹی سے تعلق ہو یا فوج یا کسی اور شعبے سے جس شخص نے پاکستان کی سب سے زیادہ خدمت کی ہے وہ ڈاکٹر عبدالقدیر اور انکی ٹیم ہے۔ 28 مئی کے اخبارات سے پتہ چلا کہ سیکورٹی کے نام پر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب اور فاروق صاحب جو انکی ٹیم کے ممبر تھے انہیں گھر پر نظربند کیا ہوا ہے۔ اُن کو فی الفور رہا کیا جائے۔ (پروفیسر محمد نواز دھکڑ)