بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں
مکرمی! ’’بھارت سے تعلقات میں برف پگھلنے کے اشارے مل رہے ہیں۔،، شاہ محمود قریشی، وزیر خارجہ کا یہ بیان نہایت بزدلانہ ہے۔ تین ماہ پہلے بھی انہوں نے انڈیا کے بارے اس سے بھی کمتر بیان دیا تھاجس پر میں صبر کے گھونٹ پی کر رہ گیا۔ اگر مودی مخلص ہوتا تو عمران خان کو اپنی حلف برداری تقریب میں نہ بلاتا؟ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بتا دیا ہے کہ کافر تمہارے دوست نہیں ہو سکتے۔ کیا تم انکے پاس عزت ڈھونڈتے ہو؟ عزت تو ساری اللہ کے پاس ہے۔ برائے مہربانی مذاکرات کیلئے بھارت کی منت سماجت نہ کی جائے اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے۔ (ایم ۔ وائی ناز مغلپورہ لاہور)