پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے ایک کبوتر نے بھارتی سکیورٹی حکام کی نیندیں اڑا دیں،کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد بالاخر کبوتر کو ”گرفتار“ کرلیا گیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے کبوتر کو کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد پکڑ کر امرتسر پولیس کے حوالے کر دیا۔بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ پاکستانی کبوتر کے ایکس رے کروائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے جاسوسی کے آلات یا خفیہ پیغام کا کھوج لگایا جاسکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024