اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ خواجہ حارث کی نیب ریفرنسز سے علیحدگی نیب ریفرنسز کی سماعت سے راہ فرار کی کوشش ہے، نواز شریف کو سرکاری وکیل مہیا کیا جائے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے وکیل خواجہ حارث کے نیب ریفرنس سے علیحدہ ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ حارث کی نیب ریفرنسز سے علیحدگی نیب ریفرنسز کی سماعت سے راہ فرار کی کوشش ہے، نواز شریف کو سرکاری وکیل مہیا کیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، نواز شریف سزا سے بچنے کے لیے اس طرح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ134 روز پہلے یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں چلا، اب ٹرائل کورٹ میں چلا، خواجہ حارث کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ کیا قیامت تک ٹرائل چلانا چاہتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث اور ان کی ٹیم بہانے بنا رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ نوازشریف کو سرکاری وکیل فراہم کیا جائے ۔ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اس مقدمے کا فیصلہ نہیں آتا ہے تو یہ پاکستان کے نظام انصاف پر بڑا سوال ہو گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شرف اور ان کے اہل خانہ کے وکیل خواجہ حارث نوازشریف کے نیب ریفرنسز سے الگ ہوگئے ہیں اور انہوں نے احتساب عدالت سےوکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کردی ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024