ملتان : قادر پور راں میں جوہڑ سے 10 سالہ بچے کی نعش برآمد
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) قادر پور راںملتان میں جوہڑ سے 10 سال کے بچے کی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کے والد نے الزام لگایا ہے کہ میرے بیٹے کو نامعلوم افراد نے جوہڑ کے پانی میں ڈبو کر مارا۔ پولیس کا کہنا ہے بچے کے پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آ سکیں گے۔