لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت نے صوبے میں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں جس میں سے 4 ارب 31 کروڑ 523 جاری ترقیاتی سکیموں اور 5 ارب 69 کروڑ روپے 6 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے رکھے گئے ہیں۔ صوبے میں اس وقت واٹر سپلائی کی 56 شہری اور 214 دیہی سکیمیں جاری ہیں۔ واٹر سپلائی کی شہری سکیموں کیلئے ابک ارب 33 کروڑ اور دیہی سکیموں کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سیوریج اور ڈرینج کی 50 شہری جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 47 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
واٹر سپلائی
واٹر سپلائی