لاہور، نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو مارا گیا۔ ایک ساتھی گرفتار اوردوسرا فرار ۔
پولیس کے مطابق یوحنا آباد کے علاقہ میں تین ڈاکوؤں نے ایک میڈیکل سٹورمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکان دار کو گولی مارکر زخمی کردیا ،جس کے بعد مقامی لوگوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ اس کے دو ساتھی موٹرسائیکل پرفرارہورہے تھےکہ پولیس کے تعاقب کرنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ایک ساتھ فرارہوگیا،ہلاک ہونے والے ڈاکوکی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے