برطانیہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تیس لاکھ بچوں کومفت درسی کتب فراہم کرے گا، چالیس سکولوں کی تعمیرنو بھی کرے گا۔
برطانیہ کےبین الاقوامی ترقی کے وزیراینڈریو مچل نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں تین لاکھ بچیوں کو ماہانہ الاونس بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت تعلیمی ایمرجنسی کا سامنا ہے اور خواتین کی دوتہائی آبادی تعلیم سے محروم ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ سٹریٹجک تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ایک سوال پر اینڈریو مچل کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے پاس دوسرے ممالک کو دی جانے والی امداد کی مانیٹرنگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔