سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2382 ڈالر ہے۔

ای پیپر دی نیشن