حکومت معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے:رانا تنویرحسین 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت وپیداوار ونیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 200 یونٹ بجلی پر رعایت سے اڑھائی کروڑ صارفین کو بجلی کے بلوںمیںتین ماہ تک سبسڈی دی جارہی ہے کیونکہ بجلی کی قیمتو ںمیں رعایت کیلئے 150 ارب روپے ترقیاتی بجٹ سے نکالے جارہے ہیں کیونکہ حکومت نے اس بات کا عزم کر رکھا ہے کہ اب کشکول توڑنا ہے اور اب کرپشن کے جن کو بوتل میںبند کرکے عوام کو ریلیف دینا ہے حکومت سیاست نہیں ریاست کوبچانے کیساتھ ساتھ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے ۔ پنجاب حکومت بھی 45لاکھ صارفین کیلئے سولر سسٹم لارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور ن لیگ کے سابق ضلعی صدر امجد نذیربٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر عامر خان، جاوید معراج، شوکت علی ناز، سیف الرحمن سیفی ودیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...