ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت زیر تعمیر ‘ نئی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی زیر صدارت زیر تعمیر اور نئی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا ۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقائی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ علاقائی منصوبے عوام کی خدمت اور انکی مشکلات دور کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ متعلقہ ادارے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...