احساس بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کوٹ رادھا کشن کا اجلاس 

بھوئے آصل (نامہ نگار ) احساس بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کوٹ رادھا کشن کا اجلاس محمد علی عطاری کی زیر نگرانی ٹیم ممبر محمد ناصر مقبول کی رہائش گاہ پر ہوا، اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مئی اور جون کے مہینے میں 33 مریضوں کو بلڈ ڈونیٹ کیا گیا اور ماہانہ کی بنیاد پر 8 سفید پوش یتیم فیملیز کو راشن فراہم کیا گیا اور ایک فیملی کو 2 سوٹ فراہم کیے گئے۔ اجلاس میں ٹیم ممبروں نے بھرپور شرکت کی اور ملکر خدمت انسانیت کے مشن کو مزید آگے بڑھانے پر غور وفکر کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...