موڑکھنڈا (نامہ نگار) میٹرک کے امتحان میں داررقم سکول موڑکھنڈا کے طالبعلم محمد حمزہ اویس نے 1179 نمبر لے کر ضلع ننکانہ کے تمام بوائز سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔محمد حمزہ اویس گونمنٹ ہائر سکینڈری سکول گرلز موڑکھنڈا کی پرنسپل اور مقامی تاجر شیخ اویس عباس کا بیٹا ہے۔جبکہ سکول کا دیگر رزلٹ بھی شاندار رہا ہے اور 100 فیصد رزلٹ رہا ہے۔سکول کے 58 سٹوڈنٹس A گریڈ میں پاس ہوئے۔ سماجی اور صحافتی حلقوں نے کامیابی پر سربراہ ادارہ طارق شہزادکو مبارکباد دی۔