قصور: زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل‘ 2 زخمی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں ویرم ہٹھاڑ میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، ریسکیو عملے نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زمین کی تقسیم کے تنازعہ پر شکیل ااور اس کے دوبھائیوں اور ملزم اصغر وغیرہ میں لڑائی جھگڑا تھا اور دونوں پارٹیوں میں تلخ کلامی اور پھر لڑائی ہوگئی ملزم اصغر وغیرہ نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کی زد میں آکر 40 سالہ شکیل جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو بھائی 27 سالہ بابر اور 30 سالہ محبوب زخمی شدید زخمی ہو گئے، پولیس تھانہ کھڈیاں نے موقع پر کرائم سین اور پی ایف ایس اے ٹیموں کو طلب کر لیا، حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن