قصور:اسسٹنٹ کمشنر کاکریک ڈاؤن ‘ 80 کلو پلاسٹک بیگز ضبط‘ 8 دکانیں سیل‘ جرمانہ

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت مدنی کا محکمہ ماحولیات کے ہمراہ پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘ 80 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط‘ 8 دکانیں سیل جبکہ 1لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا  حکومت نے ہر قسم کے پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے جسکی خلاف ورزی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن