قصور: چند روز قبل اغواء ہونیوالا کمسن بچہ تشویشناک حالت ہسپتال منتقل

قصور (نمائندہ نوائے وقت) چند روز قبل اغواء ہونے والا کمسن بچہ تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رمضان نے چند روز قبل پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ میرے 7 سالہ بیٹے حسنین کو ملزم ذیشان نے اغواء کیا ہے اسے بازیاب کرایا جائے، جو میرمحمد گاؤں سے تشویشناک حالت میں ملاہے اور اسے علاج کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ راجہ جنگ مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن