گوجرانوالہ:گیپکوکے ریٹائر ڈہونے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گیپکوکے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے دوران چیف انجینئر پلاننگ اکرام اللہ، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن،مینجر ایڈمن اظہر یعقوب و دیگرنے مدّت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے 35ملازمین کو اُن کے واجبات کے چیک دیئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ نے مدّت ملازمت پوری کر کے باعزت طریقہ سے گیپکو سے ریٹائرہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ گیپکو کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اُن کے واجبات کے فوری ادائیگی گیپکو کا ایک احسن اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا بہترین دور اس کمپنی کو دیا اور اس کو نمبر ون بنانے میں اپناحصہ ڈالا ،آپ نوکری سے ریٹائر ہونے ہیںمگر ہمارے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں آپ کا محکمہ کے ساتھ تعلق ہر گز نہیں ٹوٹا آپ جب چاہیں یا آپ کو کوئی مسئلہ ہو بلا جھجھک ہمارے پاس آئیں آپ کی خدمت کرنا ہمارے لئے باعث ِ فخر ہوگا۔دیگر مقررین نے خطاب کے دوران ریٹائر ملازمین کو باعزت طریقہ سے واجبات کی ادائیگی کی شاندار روایت پر گیپکو انتظامیہ کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن