لدھیوالہ وڑائچ:چوری کی 5 وارداتیں

لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)کوٹ اسحاق میں چوروں کا راج ایک ہی رات میں پانچ گھروں میں چھتوں کے ذریعے داخل ہونے والے چور 18 تولہ طلائی زیورات لاکھوں روپے نقدی سمیت الیکٹرانکس اشیاء لے گئے۔تفصیلات  کے مطابق کوٹ اسحاق کے محلہ ارمان ٹائون میں چھت کے ذریعے گھروں میں داخل ہونے والے چور محمد انور کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے پندرہ تولہ طلائی زیورات دو لاکھ نقدی دوسری خبر کے مطابق عبدالغفار کے گھر سے دو تولہ طلائی زیورات ڈیڑھ لاکھ نقدی جبکہ رانا شفیق کے گھر سے طلائی ڈھائی تولہ طلائی زیورات اور ستر ہزار نقدی موبائل فون اورمبشر شاہ کے گھر سے ایک تولہ کے طلائی کانٹے اور54 ہزار روپے اور  قاسم رحمانی کے گھر سے اوون ،واٹر پمپ اور ڈیڈھ لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...