کامونکی: ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم  

کامونکی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہو گئے ۔ نواحی گاؤں واہلیانوالی کے پولیس ملازم انعام اللہ اور عبدالرحمن سے دو ڈاکوؤں نے  اڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین لئے ۔جی ٹی روڈ چک ہندہ کے قریب دو ڈاکو محلہ رسولنگر کے خوشنود سے ہزاروں روپے اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ڈاکو محلہ مغل پورہ کی سعدیہ بی بی کے گھر میں داخل ہوکرطلائی زیورات اورسترہزار روپے چھین کر کے فرار ہوگیا۔جبکہ محلہ فیض مدینہ کے ساجد انصاری سے گرلز کالج کے قریب دو ڈاکو آٹھ ہزار روپے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔چور محلہ سلامت پورہ کے عامر کا گھر یلوسامان چوری کرکے لے گئے۔محلہ شریف پورہ کے نواب کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔سادھوکی میں زبیر کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر چور ہارویسٹر مشینوں کے سپیئر پارٹس چوری کرکے لے گئے ۔