آئی ایم ایف سے قرض لیکر عوام کا امتحان لیا جا رہا: زرداری

لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) بلاول ہائوس لاہور میں صدر  آصف علی زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضی سمیت رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی صورتحال اور اتحادی جماعت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن پر مشاورت کی گئی۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے  بریفنگ  دی۔ آصف علی زرداری نے رہنماؤں کو مشکل وقت سے آگاہ کیا اور مسائل جلد حل ہونے کا یقین بھی دلایا ا ور کہا کہ جلد مسائل حل ہوں گے۔ معیشت کے لحاظ سے واضح کیا کہ ہماری معاشی پالیسی ایگرو بیسڈ ہونی چاہئے۔ صدر آصف علی زرداری کا استقبال وزیر اعلی کا نہ کرنا کوئی ایشو نہیں، کال ریکارڈنگ پہلے غیر قانونی تھی اور اب قانونی بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی پہلے بھی مخالف تھی اب مخالفت کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ (ن) لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔ ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں۔ ہمارا ملک مشکل میں ہے، سب نے ملکر بچانا ہے۔ ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی باہر نکلنا ہے۔ خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کراؤں گا۔ کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے مقابلے کی نہیں۔ میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے اسے ثواب سمجھتا ہوں۔ پنجاب کی قیادت ایک دوسرے کو نکالنے میں لگی ہے، مل کر کیوں نہیں بیٹھتے۔ آئی ایم ایف سے قرض لیکر عوام کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ آپ آئی ایم ایف سے بات کیوں نہیں کرتے، بٹھائیں اور ٹیبل ٹاک کریں۔ ایک سابق وزیراعظم میں میں کرتا تھا، آج جیل میں بیٹھا ہے۔ ادھر آبادی کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام میں صدر نے کہا سٹیک ہولڈرز آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں۔  بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور معاشرے پر زور دیا ہے کہ وہ پائیدار ترقی اور سب کے لیے خوشحال مستقبل کے لیے آبادی میں تیزی سے اضافے کی روک تھام کے معاملے پر توجہ دیں۔ آبادی میں تیزی سے اضافہ ایسے چیلنجز کا سبب بنتا ہے جن کا فوری اور موثر حل ضروری ہے۔  بلاول بھٹو زرداری  نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوںکی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بیان میں کہا سپاہی محمد سفیان اور زین علی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، سلام پیش کرتا ہوں۔ اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پاس فتح کے سوا اور کوئی آپشن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...