لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 12 جولائی اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں میں کے سلسلے میں شہر کے 36مقامات پر احتجاجی و آگاہی کیمپس لگا دیئے گئے ہیں۔ تاجر برادری، وکلاء ، ڈاکٹرز، اساتذہ، مزدوروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تک کارکنان دعوت پہنچا رہے ہیں۔ دھرنا میں حکمرانوں کو عوامی مطالبات تسلیم کروا کر دم لیں گے۔