محبت اہل بیتؓو محبت صحابہ علیہم الرضوان ہمارا ایمان ہے:اشرف آصف جلالی

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) مرکز صراط مستقیم میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے زیر اہتمام امام عالی مقام سیدنا امام حسینؓکے ذکرِ شہادت کے سلسلہ میں سالانہ ’’محبت اہل بیتؓکانفرنس‘‘ پرسوں بروز ہفتہ بعد ازنماز مغرب ہوگی جس میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی خصوصی مقالہ پیش کریں گے۔ سالانہ ’’محبت اہل بیتؓ کانفرنس‘‘ کی تیاریوں کے سلسلہ میں مرکزصراط مستقیم میں تحریک لبیک یارسول اللہؐاور تحریک صراط مستقیم کے ذمہ داران کا اجلاس ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں ہوا۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا محبت اہل بیتؓو محبت صحابہ علیہم الرضوان ہمارا ایمان ہے۔