پیرس اولمپکس کیلئے سعودی عرب کے10 اتھلیٹس کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی اولمپک کمیٹی نے پیرس اولمپکس 2024ء میں شرکت کرنے والے اپنے  10 اتھلیٹس کا اعلان کردیا۔اس مرتبہ 26 جولائی سے 11 اگست تک اولمپکس کا انعقاد پیرس میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹ شرکت کریں گے۔ اولمپکس 2024ء میں سعودی اتھلیٹس شو جمپنگ، تائیکوانڈو، اتھلیٹکس اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ تیراکی کے مقابلوں میں پہلی مرتبہ سعودی خاتون بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ 17 سالہ مشعیل العید 200 میٹر فری سٹائل ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی خاتون دونیا ابو طالب بھی تائیکوانڈو مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

ای پیپر دی نیشن